حیدرآباد۔ 28۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج شہر میں سال نو کی آمد سے قبل ڈرگس اور دیگر نشہ آور اشیا کی سربراہی کے روک تھام کے لئے سٹی پولیس کمشنر نے تلاشی مہم
میں شدت پیدا کر دی ہے۔ چنانچہ شہر کے مختلف اہم چوراہوں ‘پرانے شہر کے اہم مقامات اور چیک پوسٹ پر تلاشی مہم جاری ہے۔ اسکے علاوہ مختلف مارکٹ علاقوں ‘شاپنگ مالس اور ہوٹلو ں میں بھی تلاشی مہم جاری ہے۔